بادشاہ اور بہت ہی خوبصور کنیز
ایک بہت ہی خوبصورت لڑکی بادشاہ کے دربار میں رقص کر رہی تھی ، وہ لڑکی نہایت ہی حسین و جمیل تھی ، ، جبکہ بادشاه کالا اور بدصورت تھا ، ، وہ رقص سے فارغ ہوئی تو بادشاہ سے کہنے لگی اگر جان کی امان پاؤں تو کچھ عرض کروں بادشاہ نے اسے اجازت دے دی تو ، وہ کہنے لگی : بادشاہ سلامت جب حسن تقسیم ربا تھا ، تب آپ کدھر گم تھے ؟ بادشاہ نے بغیر غصہ کئے مسکراتے ہوئے جواب دیا ،،، جب تم حسن کی لائن میں کھڑی تھی تب میں نصیب کی لائن میں کھڑا نصیب لے رہا تھا اور میرا نصیب دیکھو تم جيسى حسين اور خوبصورت لڑکی میری غلام ہے ، اور میرے سامنے ناچ رہی ہے ۔۔ یہ سچ ہے کہ نصیب والے حسن والوں سے بازی لے جاتے کسی کہنے والے نے کیا خوب کہا ہے : حسن نہ مانگ ، ہیں رب سے نصیب مانگ کیونکہ اکثر حسن والے نصیب والوں کے غلام ہوا کرتے ہیں.
0 Comments