ایک پیاسا مسافر کنویں کے پاس پہنچا تو وہاں ایک عورت پانی بھر رہی تھی۔ مسافر نے اُس سے پانی لیکر پیا اور پوچھا: ” اے بھلی پانی لیکر پیا " عورت تو عورتوں کی مکاری کے بارے میں کیا جانتی ہے؟“ سوال سنتے ہی عورت نے چیخنا چلانا شروع کر دیا۔ مسافر گھبرا گیا اور بولا ایسا کیوں کرتی ہو۔ وہ بولی تا کہ گاؤں والے تجھے قتل کر دیں تو نے مجھے تکلیف دی ہے۔ مسافر گھبرا گیا اور ہاتھ جوڑ کر بولا مجھے معاف کر دو تم تو بہت اچھی اور رحم دل اور شریف لگتی ہو۔ عورت نے اُس کی بات سنی اور جلدی سے پانی کا گھڑا اپنے اوپر انڈیل کر خود کو تر بتر کر لیا۔ اتنے میں گاؤں والے آگئے ۔ انھیں عورت نے بتایا کہ میں کنویں میں گر گئی تھی اس نیک آدمی نے مجھے بچایا ہے۔ گاؤں والوں نے مسافر کا شکریہ ادا کیا اور اس کی جوانمردی کا تذکرہ کرنے لگے۔ جاتے جاتے اُس عورت نے مسافر سے چپکے سے کہا: یا د رکھو ! عورت کو تکلیف دو گے وہ تمھارا سکھ چین چھین لے گی ، اُسے خوش رکھو گے تو تمھیں موت کے منہ سے بھی نکال لائے گی ۔
0 Comments