"اخلاق"
گاؤں کے کنویں پر تین عورتیں پانی بھر رہی تھیں۔ ایک عورت کا بیٹا وہاں سے گزرا اسکی ماں بولی ۔ ”وہ دیکھو میرا بیٹا انگلش میڈیم میں ہے“۔
تھوڑی دیر بعد دوسری عورت کا لڑکا گزرا۔ اسکی ماں بولی۔ وہ دیکھو میرا بیٹا سی بی ایس ای میں ہے“۔ تیسری عورت کا بیٹا وہاں سے گزرا دوسرے بیٹوں کی طرح اس نے بھی اپنی ماں کو دیکھا۔
اور ماں کے پاس آیا۔ پانی سے بھرا گھڑا اٹھا کر اس نے اپنے کندھے پر رکھا، دوسرے ہاتھ سے بھری ہوئی بالٹی اٹھائی اور ماں سے بولا ۔۔۔ ”چل ماں گھر چل“۔ اسکی ماں بولی۔ ”یہ میرا بیٹا مدرسے میں پڑھتا ہے“۔ اسکی ماں کے چہرے کی خوشی دیکھ کر باقی دونوں عورتوں کی نظریں جھک گئیں۔ اس کہانی کا مطلب صرف یہ ہے کہ لاکھوں روپے خرچ کر کے بھی تمیز اور اخلاق نہیں سیکھے جاسکتے۔
0 Comments